اسرائیل نے جنوبی لبنان کے 10 دیہاتوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی دھمکی دے دی

علاقہ خالی

نیوز ٹوڈے :   جمعرات کے دن صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے10 دیہاتوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا - ان میں (صور کے علاقہ میں قائم رشیدیہ فلسطینی کیمپ) بھی شامل ہے - صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی سرگرمیوں کی وجہ سے اس کیمپ کو نشانہ بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے - سوشل میڈیا ایکس پر صیہونی فوج کے ترجمان (اویچاعی ادرعی) کی جانب سے علاقے خالی کرنے کی دھمکی " البازوریہ ، البرغیہ ، الحمیری ، مطریہ الشومر ، الخرائب ، الانصار ، الحوش الرشیدیہ کیمپ ، بستیات اور ارزی" کے رہائشیوں کو دی گئی - صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کے رہائشی دریاۓ الاولی کی طرف چلے جائیں -

جمعرات کے دن صیہونی فوج نے بتایا کہ اس کے جنگی طیاروں نے اسی ہفتے حزب اللہ گروہ کے حجر سیکٹر میں ٹینک شکن فارمیشن کے کمانڈر (محمد خلیل علیان) کو بھی شہید کر دیا ہے - لبنان کے قصبہ خیام میں بھی صیہونی فوج اور حزب اللہ کے لڑاکوں کے درمیان  لڑائی جاری ہے صیہونی فوج ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرتے ہوۓ آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+