حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں فوجی ٹھکانوں کو ڈرونز سے نشانہ بنایا
- 01, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اڈوں پر ڈرون حملے ـ صیہونی فوج نے دعوٰی کیا ہے کہ لبنان کی طرف سے داغے گۓ حزب اللہ کے 5 میں سے 2 ڈرونز کو اس نے مار گرایا ہے - "العربیہ نیوز" کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے 5 میں سے 3 ڈرون شمالی اسرائیل کے علاقے میں داخل ہوۓ اور اپنے نشانے پر جا لگے - رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے شمال میں واقع (خضیرہ) میں ڈرون دھماکے کی آواز سنائی دی گئی - جبکہ دوسرے ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ـ العربیہ نیوز کے مطابق خلیج حیفا کے علاقے میں اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر ایک ڈرون جا گرا -
حزب اللہ کی جانب سے دیے گۓ بیان کے مطابق اس نے شمالی اسرائیل میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں اور ایک کیمپ پر ڈرون داغے ہیں - پچھلے کچھ دنوں سے لبنان اسرائیل کی سرحد پر جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے - البتہ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے ابھی تک کسی ایک گاؤں پر بھی مکمل کنٹرول حاصل نہیں کیا ہے - جنوبی لبنان کے بہت سے دیہاتوں میں تباہی پھیل چکی ہے - خاص طور پر "عیتا الشعب ، مارون الراس ، العدیسہ" اور دوسرے کئی دیہاتوں میں اب بھی اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں -
تبصرے