ایران میں جرمن شہری کو دہشتگردی کے الزام میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا

جمشید شارمہد

نیوز ٹوڈے : "عرب میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق جرمن شہری (جمشید شارمہد) کو 28 اکتوبر کو پھانسی دی گئی - ایران کے رہائشی جرمن شہری پر دہشتگردی کے خطرناک الزامات عائد تھے - عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 69 سال کے جمشید شارمہد امریکہ میں رہائش پذیر تھے اور ان کو 2020 میں دبئی سے اغوا کرکے ایران لایا گیا تھا -

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں جرمن شہری کو پھانسی کی سزا دینے کے بعد جرمنی نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا اور ساتھ ہی ایران کے ناظم الامور کو بھی طلب کر لیا گیا - جرمنی نے ایران کے 3 کونسل خانے بھی بند کرنے کا حکم دے دیا - میڈیا کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمنی میں قائم تمام ایرانی سفارتخانے بند کر دیے جائیں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+