پاکستانی عازمین حج کے لیے اہم خبر
- 01, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی نئی شرائط کی روشنی میں عازمین حج کے لیے ہیلتھ پالیسی تیار کر لی ہے۔ دستاویز کے مطابق بعض امراض میں مبتلا افراد کو اس سال حج کی اجازت نہیں ہوگی۔
صحت کی شرائط ممنوعہ بیماریاں: کینسر، دل، گردے اور سانس کی سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد حج نہیں کر سکیں گے۔ ان میں ڈائیلاسز، ہارٹ اٹیک، اور دمہ کے مریض بھی شامل ہیں۔ پھیپھڑوں کی بیماری یا مصنوعی سانس لینے والے افراد کو بھی حج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جن مریضوں کو جگر کی خرابی ہو سکتی ہے وہ بھی حج پر نہیں جا سکیں گے۔
اعصابی اور نفسیاتی مسائل:
سنگین اعصابی اور نفسیاتی امراض میں مبتلا افراد پر بھی پابندی ہوگی۔ معدہ میں پانی بھرنا، منہ یا بڑی آنت سے خون آنا جیسی بیماریاں بھی فہرست میں شامل ہیں۔ جسمانی معذوری: جو لوگ اپنے جسمانی اعضاء کو حرکت دینے سے قاصر ہوں وہ حج نہیں کر سکیں گے۔ حاملہ خواتین: کمزور یادداشت یا بھولنے کی بیماری۔ اس میں مبتلا افراد کا حج پر جانا بھی ممنوع ہوگا۔ 7 ماہ کی حاملہ خواتین کو بھی حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
متعدی امراض: متعدی امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی روک دیا جائے گا۔ ٹی بی اور کینسر، انفلوئنزا، ڈینگی اور کورونا کے زیر علاج مریض بھی حج پر نہیں جا سکیں گے۔
سرٹیفکیٹ کی ضرورت
عازمین کے لیے گردن توڑ بخار، انفلوئنزا، کورونا اور پولیو سرٹیفکیٹ جمع کروانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ اقدامات عازمین کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ حج کا سفر محفوظ اور کامیاب ہو سکے۔
تبصرے