جاپان میں سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے والوں کو جرمانے کا فیصلہ

سائیکل

نیوز ٹوڈے :    جاپانی حکومت نے نئی قانون سازی کے تحت سائیکل چلانے کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے مطابق جاپانی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے قانون کے تحت ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں کو جرمانہ اور کم از کم 6 ماہ قید کی سزا ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق نئے قوانین کے تحت حادثات کا باعث بننے والے سائیکل سواروں کو 1500 سے 2 ہزار ڈالر تک جرمانہ کیا جائے گا جب کہ انہیں 6 ماہ سے ایک سال تک جیل بھیجا جا سکتا ہے۔

2021 میں کورونا کی وبا کے بعد سے جاپان میں سائیکلوں کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کم کر دیا ہے جس کی وجہ سے سائیکلوں سے ہونے والے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔

جاپان کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک میں ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے تاہم سائیکل حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صرف 2023 میں 72 ہزار سے زائد سائیکل حادثات رونما ہوئے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+