شمالی غزہ میں صیہونی فوج کا پولیو مرکز پر حملہ
- 04, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : عالمی ادارہ صحت کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ میں پولیو مرکز کو گرینیڈ سے نشانہ بنایا ، جس سے مرکز میں موجود 6 افراد زخمی ہو گۓ جن میں 4 بچے بھی شامل تھے - اقوام متحدہ کے ادارۂ اطفال ( یونیسیف ) نے غزہ کے پولیو مرکز پر صیہونی فوج کے حملے کی پر زور مذمت کی ہے - اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج کے حملوں کی وجہ سے غزہ کے کئی علاقوں میں پولیو ویکسین پلانے والی ٹیموں کا پہنچنا ناممکن ہے -
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 2 دنوں میں غزہ میں صیہونی فوج کے حملوں میں 50 سے بھی زیادہ بچے شہید ہو چکے ہیں - یونیسیف کے مطابق شمالی غزہ میں پولیو ویکسین پلانے کا کام انتہائی سخت حالات میں بھی دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے - کیونکہ اس کام میں پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے ـ فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری صیہونی فوج کے حملوں میں 39 ہزار 314 فلسطینی شہید ہو گۓ ہیں اور1 لاکھ 2 ہزار 19 زخمی ہو چکے ہیں -
تبصرے