اسپین میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، متعدد افراد ہلاک ہزاروں لاپتہ

سیلاب

نیوز ٹو ڈے :   اسپین میں طوفانی بارشوں کے سلسلہ کے بعد آنے والے سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 214 تک پہنچ چکی ہے - میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسپین میں دو دن پہلے آنے والے تاریخ کےخطرناک ترین سیلاب کی زد میں آ کر متعدد افراد ہلاک ہو گۓ - دی گئی رپورٹ کے مطابق لگاتار جاری رہنے والی بارشوں اور خطرناک سیلاب کی وجہ سے 2 ہزار افراد کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل رہا - جبکہ کئی افراد جو کہ ابھی تک اپنے گھروں اور دوسری جگہوں پر پھنسے ہوۓ ہیں ، مدد کےانتظار میں ہیں -

اسپینش وزیر اعظم (پیڈرو سانچیزز) نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ "ویلنسیا" میں پھنس جانےو الے افراد کو نکالنے کیلیے فوج اور پولیس پر مشتمل 10 ہزار اہلکار بھیجنے کا حکم جاری کر دیا - اسپین میں آنے والے اس سیلاب کو دہائیوں بعد خطرناک سیلاب تصور کیا جا رہا ہے -اسپین کے بادشاہ (فیلیپ اور ملکہ لیتیزیا) جیسے ہی سیلاب سے متاثرہ علاقے "پائپورٹا" کے دورے پر پہنچے تو وہاں کے مقامی افراد نے ان کو دیکھتے ہی احتجاج شروع کر دیا اور ان پر کیچڑ اچھال دیا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+