ایران نے اسرائیل پر بھر پور جوابی حملے کی تیاری مکمل کر لی ہے ، امریکی اخبار کا دعویٰ
- 05, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران نے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کے سفارتکاروں کو پیغام دیا ہے کہ ایران آئندہ کچھ دنوں بعد اسرائیل پر بھر پور جوابی حملے کیلیے مکمل طور پر تیار ہے - امریکہ کے ایک اخبار "وال سٹریٹ جنرل" میں شائع ہونے والی ایک نیوز میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ 'امریکہ کے ایران کو اسرائیل پر جوابی حملے سے روکنے کے باوجود ایران نے عرب سفارتکاروں کو بتایا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر پہلے سے بھی طاقتور حملے کی تیاری کر لی ہے'-اخباری رپورٹ کے مطابق ابھی تک اس خبر کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی کہ ایران نے یہ صرف ایک سخت بیان جاری کیا ہے یا حقیقت میں وہ اسرائیل پر حملے کیلیے تیار ہے -
امریکی نیوز ایجنسی کی دی گئی رپورٹ کے مطابق 'ایران نے عرب سفارتکاروں کو بتایا ہے کہ اسرائیل کے کیے گۓ ایران پر حملے میں 4 افسروں اور ایک شہری کی شہادت کا بدلہ لینے کیلے اب ایران کے اسرائیل پر اگلے جوابی حملے میں ایرانی فوج بھی شامل ہوگی- دوسری طرف مغربی حکام کا کہنا ہے کہ 'ایرانی فیصلہ سازوں میں ابھی تک یہ بحث جاری ہے کہ انہیں اسرائیل پر کیسے جوابی حملہ کرنا چاہیے -اسرائیل پر حملہ براہ راست ایران سے کیا جاۓ یا پھر کسی دوسرے ملک سے ـ مغربی حکام کا کہنا ہے کہ ایران اور عراق کی سرزمین کو اسرائیل پر حملے کیلیے استعمال کیا جا سکتا ہے-
خاص خبریں
-
کرم میں 100 بچوں کی ہلاکت کی خبریں من گھڑت ہیں، مشیر اطلاعات پختونخواہ
-
کرم میں گرینڈ پیس جرگہ کے فریقین سے مذاکرات مکمل ہو گئے، تحریری امن معاہدے کی راہ ہموار ہو گئی
-
سابق بھارتی کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اقلیتوں کے لیے 'اقلیتی کارڈ' کے اجراء کا اعلان
تازہ ترین

تبصرے