اسرائیلی فوج نے حماس کے رہنما (عزیزالدین قصاب) کی شہادت کا دعوٰی کیا ہے
- 05, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے (غزہ کے علاقے نصیرات کیمپ) پر بمباری کرکے حماس کے ایک سینئر رہنما (عزیز الدین قصاب) کو شہید کر دیا ہے - "بین الاقوامی میڈیا" کے مطابق "بیت لاہیہ" پر صیہونی فوج نے لگاتار جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے -بیت لاہیہ پر بمباری کرکے اسرائیلی فوج نے 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ـ صیہونی فوج نے نصیرات کیمپ کے گرد بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی جس سے 26 فلسطینی شہری شہید ہو گۓ -
صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں حماس کے سینئر رہنما عزیز الدین قصاب بھی شہید ہو گۓ ہیں - دوسری طرف لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 52 لبنانی شہید ہو گۓ ، جبکہ 72 زخمی ہو گۓ ـ غزہ میں جنگ کے آغاز سے لے کر آج تک صیہونی فوج کے 778 افسر ہلاک ہو چکے ہیں - اسرائیلی حکام نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے ـ اسرائیلی حکام کے مطابق غزہ میں حماس کے لڑاکوں کے ساتھ لڑائی میں اسرائیلی فوج کے 366 افسر ، لبنان اور اسرائیل سے حملوں میں صیہونی فوج کے 62 افسر اور غزہ میں اسرائیلی پولیس کے 58 افسران ہلاک ہو چکے ہیں -
تبصرے