سعودی عرب میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
- 05, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب اور قطر کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان سے آئی ٹی سیکٹر کے لیے مزید افرادی قوت مانگی ہے جب کہ قطر میں آئی ٹی پارک قائم کرنے جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی حکومت کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی، پھر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات ہوئی، جس میں محمد بن سلمان نے ایک بار پھر پاکستان اور ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان کی سرمایہ کاری شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے واضح طور پر کہا تھا کہ اس شعبے میں بہت گنجائش ہے۔ پاکستانی حکومت مزدور بھیجے۔ ہمیں اس شعبے میں اور آنے والے سالوں میں لاکھوں لوگوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں مزید افرادی قوت کی ضرورت ہوگی۔ اسی طرح امیر قطر نے بھی اسی حوالے سے بات کی اور پاکستان میں آئی ٹی پارک قائم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
تبصرے