صدارتی انتخاب جیتنے کا کیا امکان ہے؟ ٹرمپ کا ووٹنگ سے پہلے دعویٰ

ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے انتخابات جیتنے کے 95 فیصد امکانات ہیں۔ریپبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ نے مشی گن میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے صدارتی انتخاب جیتنے کے 95 فیصد امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ووٹ دیں تو کامیابی ممکن ہے اور اگر میں الیکشن جیت گیا تو امریکہ کو نئی بلندیوں پر لے جاؤں گا۔اپنی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے توانائی کی صنعت پر توجہ دے کر مہنگائی کے خاتمے اور آٹوموبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو بحال کرنے کا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات آج ہوں گے۔ چند گھنٹوں بعد امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہو جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+