اگلے سال سرکاری حج پیکج کتنا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
- 05, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو پیش کی گئی حج پالیسی کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ سال 179,210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق حج پالیسی کے تحت حج کوٹہ سرکاری سکیم اور پرائیویٹ حج سکیم کے درمیان 50 فیصد کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا جبکہ سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 1 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا اور بینکوں کے انتخاب کے لیے دلچسپی رکھنے والے بینکوں سے 25 اکتوبر تک سرٹیفکیٹ طلب کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ منظور شدہ مسودہ وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی جس کے بعد وزارت مذہبی امور حج پالیسی 2025 کا باضابطہ اعلان کرے گی۔
تبصرے