صیہونی فوج نے "کمال عدوان ہسپتال" کو بنایا ایک مرتبہ پھر نشانہ

کمال عدوان ہسپتال

نیوز ٹوڈے :   صیہونی فوج کا "کمال عدوان ہسپتال" پر ایک مرتبہ پھر حملہ ، ایک ہی دن میں 37 فلسطینیوں کو شہید کر دیا - غزہ کے  کمال عدوان  ہسپتال پر پچھلے 24 گھنٹوں سے جاری صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 37 فلسطینی شہید ہو گۓ -"بین الاقوامی میڈیا: کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے کمال عدوان ہسپتال پر ایک مرتبہ پھر حملہ کر دیا ہے - شمالی غزہ پر صیہونی فوج کا محاصرہ ابھی تک جاری ہے اور وہاں کے رہائشیوں کو وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے -

میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ شہر پر ڈرون حملہ کرکے 2 فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا ـ اور غزہ میں امدادی سرگرمیاں بھی بند کر رکھی ہیں - فلسطین اتھارٹی کے زیر قبضہ مغربی کنارے پر بھی صیہونی فوج کے حملے جاری ہیں جہاں کئی فلسطینی شہریوں کے گھر اور گاڑیاں جلا دی گئیں - دوسری جانب صیہونی فوج نے لبنان میں 24 گھنٹوں میں 16 لبنانیوں کو شہید اور 90 کو زخمی کر دیا - اسرائیل کے علاقے "بن یامین" میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس سے دو فوجی خواتین زخمی ہو گئیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+