امریکہ نے صدارتی انتخابات کی رات کو ہی ہائپر سونک میزائل کے تجربے کا اعلان کر دیا

ہائپر سونک جوہری میزائل

نیوز ٹوڈے :    ایک جانب تو امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں تو دوسری طرف صدارتی انتخابات کی رات ہی امریکہ نے ہائپر سونک جوہری میزائل کا تجربہ کرنے کا اعلان کر دیا -"برطانیہ کے میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے ہائپر سونک جوہری میزائل کے تجربے کیلیے مکمل تیاری کر لی ہے - امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق رات کے 11 سے 5 بجے کے دوران کسی بھی وقت "کیلی فورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس" سے انٹر کانٹینینٹل بلیسٹک میزائل " منٹ مین تھری" کو لانچ کر دیا جاۓ گا -

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بلیسٹک میزائل کی رفتار 15 ہزار میل فی گھنٹہ سے اوپر بھی جا سکتی ہے - یہ ہائپر سونک میزائل 30 منٹ کے اندر پوری دنیا میں کہیں بھی کسی بھی ہدف کو بآسانی نشانہ بنا سکتی ہے -صدارتی انتخابات کی رات کو ہی اس تجربے پر کچھ امریکی شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا لیکن امریکی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ اس میزائل تجربے کیلیے پہلے ہی وقت مقرر کر دیا گیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+