امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں نے صدارتی انتخابات پر روس کے اثر انداز ہونے کا انکشاف کیا ہے
- 06, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے خفیہ ادارے "ایف ۔ بی ۔ آئی" نے امریکی حکام کو چوکنا رہنے کیلیے خبر دار کرتے ہو ۓ کہا کہ 'ہمارے لیے صدارتی انتخابات کے دوران سب سے بڑا خطرہ روس بن سکتا ہے' -امریکہ کی ایک نیوز پیپر ایجنسی کے مطابق ایف بی آئی اور سی آئی اے نے خبردار کیا ہے کہ الیکشن کے دوران روس ووٹ ڈالنے کے عمل کے دوران ووٹروں کے اعتماد کو مجروح کرکے ووٹروں کو آپس میں لڑا سکتا ہے -
سیکیورٹی ایجنسیوں کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ روس ، امریکہ کے صدارتی الیکشن کے دوران امریکہ کی اہم ریاستوں ، جن پر الیکشن کے نتائج کا انحصار ہے ، کی عوام کو بھڑکانے کیلیے جعلی ویڈیوز اور آن لائن بیانات کا سہارا لے سکتا ہے - سیکیورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات سے ووٹروں کو ایک دوسرے پر تشدد کیلیے بھی اکسایا جا سکتا ہے ـ اور سائبر حملوں کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے -
وسیم حسن
تبصرے