فرانس ، گھر کی مرمت کرواتے ملی نۓ مالک مکان کو گھر کے پرانے مالک کی لاش

گھر کی مرمت

نیوز ٹوڈے :  بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ایک شخص نے مکان خریدا اور اس مکان کی تزئین و آرائش کرواتے ہوۓ نۓ مالک مکان کو مکان دو چھتی سے ایک انسانی ڈھانچہ ملا - اس ڈھانچے سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ مکان کے پرانے مالک کا ہے جو 2009 میں غائب ہو گیا تھا - حکام کا کہنا ہے کہ ڈھانچے کے پاس چھت سے بندھی رسی بھی ملی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالک مکان نے خود کشی کی ہے -

حکام کے مطابق جس دو چھتی سے لاش ملی ہے اس کا صرف ایک ہی دروازہ ہے جواس طرح کا بنا ہوا ہے کہ آسانی سے نظر نہیں آتا -"بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق اس مکان کا پرانا مالک 2009 میں 79 سال کی عمر میں غائب ہو گیا تھا - اور اس شخص کی تلاش 2016 میں بند کر دی گئی تھی - بعد میں 2012 میں مقامی عدالت نے اس شخص کو مردہ قرار دے دیا تھا -مکان سے ملنے والے ڈھانچے کی شناخت کیلیے اس کا پوسٹ مارٹم کروانے کیلیے اسے ہسپتال منتقل کرد یا گیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+