امریکی صدارتی انتخابات: کس ریاست میں پولنگ کب بند ہوگی؟
- 06, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکا میں پولنگ کے اوقات بھی مختلف ریاستوں میں مختلف ہیں، 6 مختلف ٹائم زونز کی وجہ سے مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ مختلف اوقات میں ختم ہوگی۔امریکہ کے 47ویں صدر کے انتخاب کے لیے جاری پولنگ کا عمل امریکی ریاستوں انڈیانا اور کینٹکی میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے ختم ہو جائے گا۔
ریاست ہوائی، الاسکا اور کئی مغربی ریاستوں میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ختم ہو جائے گی۔جارجیا اور نیو کیرولینا میں پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے صبح 7 بجے کے درمیان ختم ہوگی۔
مشی گن، پنسلوانیا، وسکونسن میں ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے صبح 8 بجے تک ختم ہوگی۔ آخر کار الاسکا میں پولنگ کا وقت پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ختم ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جس میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان آمنے سامنے ہونے کی توقع ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 78.9 ملین افراد پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں اور کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔
آج ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں 7 ریاستیں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہوں گی اور نئے امریکی صدر کے انتخاب میں اہم ہوں گی۔
تبصرے