امریکی پاکستانی سیاستدان بھی انتخابی میدان میں پیش

پاکستانی سیاستدان

نیوز ٹوڈے :    امریکہ میں ہونے والے انتخابات میں کئی امریکی پاکستانی سیاستدان بھی میدان میں ہیں۔ ریاستی اسمبلی کے امیدوار سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی مضبوط امیدوار مانے جاتے ہیں۔مریم صبیح، پنسلوانیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوارعائشہ فاروقی کا تعلق مشی گن سے ہے جب کہ عامر سلطان نیویارک میں ریپبلکن کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

کانگریس کے لیے واحد امریکی پاکستانی امیدوار ایرن بشیر پنسلوانیا میں مقابلہ کریں گی۔واضح رہے کہ امریکا میں 47ویں صدر کے انتخاب کے لیے تمام ریاستوں میں پولنگ جاری ہے اور ریپبلکن ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کملا کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

آج ہونے والے عام انتخابات میں ووٹرز ایوان نمائندگان کے 435 ارکان اور 34 سینیٹرز کا انتخاب کریں گے۔5 نومبر کو ہونے والے باقاعدہ انتخابات سے قبل 7.79 ملین افراد نے ووٹ ڈالے ہیں۔ صدارت کے لیے کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+