"اگر میں ہار گیا تو میں اسے سب سے پہلے تسلیم کروں گا" کیا ٹرمپ کو شکست نظر آنے لگی؟

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   امریکا کی تمام ریاستوں میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فلوریڈا میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ فلوریڈا کے پام بیچ کے پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بہت پر اعتماد محسوس کر رہے ہیں۔ ہم بہت اچھا کر رہے ہیں، یہ مہم تینوں انتخابات میں بہترین رہی، ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھنا اعزاز کی بات ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک ان کا خیال ہے کہ الیکشن منصفانہ ہیں، اگر وہ ہار گئے تو وہ اس کا اعتراف کرنے والے پہلے شخص ہوں گے۔دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس پہلے ہی بذریعہ ڈاک اپنا ووٹ ڈال چکی ہیں۔

خیال رہے کہ سینتالیسویں امریکی صدر کے انتخاب کے لیے تمام ریاستوں میں پولنگ جاری ہے، سب کی نظریں ڈائس رولنگ ریاستوں پنسلوانیا اور نارتھ کیرولینا پر جمی ہوئی ہیں۔پہلی ریاست میں 19 الیکٹورل ووٹ اور دوسری 16 الیکٹورل ووٹوں میں، کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوگی۔

دو گھنٹے بعد پولنگ بند ہو جائے گی، 6 مختلف ٹائم زونز کی وجہ سے مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ مختلف اوقات میں ختم ہو جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+