امریکا کے 114 سالہ معمر ترین شخص نے اپنی لمبی عمر کا راز بتا دیا
- 06, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نومی وائٹ ہیڈ نامی 114 سالہ خاتون نے امریکہ کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
114 سالہ خاتون کو یہ اعزاز اس وقت ملا جب 22 اکتوبر کو الزبتھ فرانسس 115 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔پینسلوینیا کی رہنے والی نومی وائٹ ہیڈ 10 ستمبر 1910 کو جارجیا کے ایک فارم میں پیدا ہوئیں۔جارجیا میں، وہ کپاس اور تمباکو چننے والے کے طور پر کام کرتی تھی۔ان کی شادی 1930 کی دہائی میں ہوئی اور ان کے شوہر کا انتقال 1980 کی دہائی میں ہوا۔
اتنی طویل زندگی میں ان کے شوہر اور 3 بیٹے فوت ہو چکے ہیں۔وہ فی الحال گرین ویل ویسٹ سیلم میں ایک سینئر لونگ کمیونٹی سنٹر میں مقیم ہے۔نومی وائٹ ہیڈ نے اپنی طویل ترین زندگی کا ممکنہ راز بھی بتا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک خدا چاہے گا میں زندہ رہوں گی۔نومی وائٹ ہیڈ کے مطابق ان کی لمبی عمر میں ان کے جینز نے کردار ادا کیا ہے۔ان کے والد بھی 90 سال سے زیادہ زندہ رہے۔
وہ لمبی عمر کے لیے کھانا پکانے، خاکے بنانے اور موسیقی سننے جیسی عادات کا بھی حوالہ دیتی ہیں۔زندگی بھر اس نے سگریٹ نوشی یا شراب نوشی سے پرہیز کیا۔ستمبر 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران، انہوں نے کہا کہ انہوں نے زندگی کا کوئی ہدف مقرر نہیں کیا ہے۔
تبصرے