امریکی عوام کا ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر جیتنے میں کامیاب ہوگئے، ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ نے مطلوبہ 270 نشستیں حاصل کرلیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 277 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں جب کہ کملا ہیرس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈیموکریٹک حکام کے مطابق صدارتی امیدوار کملا ہیرس آج خطاب نہیں کریں گی جب کہ ٹرمپ نے کلیدی سوئنگ اسٹیٹ پنسلوانیا میں بھی کامیابی حاصل کی۔
ٹرمپ نے مونٹانا، وومنگ، یوٹاہ، نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ٹرمپ نے نیبراسکا، کنساس، اوکلاہوما، ٹیکساس میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

ٹرمپ نے آئیووا، مسوری، آرکنساس، لوزیانا، انڈیانا، کینٹکی، ٹینیسی، مسیسیپی، اوہائیو، الاباما، فلوریڈا، ویسٹ ورجینیا، جنوبی کیرولائنا میں بھی کامیابی حاصل کی۔

 سابق صدور جیتنے میں کامیاب ہونے والے 270 الیکٹورل ووٹوں کو مکمل کرنے کے لیے سوئنگ سٹیٹس کا کردار بہت اہم ہے۔
انتخابات کے دوران کشیدگی کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جب کہ واشنگٹن ڈی سی کی گلیوں میں سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں، وائٹ ہاؤس کے گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+