غزہ جنگ نے ہرایا امریکہ میں پاکستانی امیدوار کو
- 07, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ جنگ کی وجہ سے (نیویارک) میں انتخابی مہم میں حصہ لینے والا پاکستانی امیدوار ہار گیا ـ امریکہ کی "ریپبلکن پارٹی" کے پاکستانی امیدوار کے مقابلے میں پچھلے 16 برس سے انتخابات کا حصہ بننے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ( اسٹیواسٹرن) بغیر کسی مشکل اس مرتبہ دو گنا ووٹ حاصل کرکے جیت گۓ - پاکستانی امیدوار (عامر سلطان) نے فراخ دلی سے ان ووٹروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ان کا ساتھ دیا -پاکستانی امیدوار نے مستقبل کے بارے میں اپنی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا ـ عامر سلطان نامی پاکستانی امیدوار نیو یارک کے حلقہ نمبر دس سے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑے - ان کو 26 ہزار 210 ووٹ ملے جو کہ 44.1 فیصد بنتا ہے ـ جبکہ ان کے مد مقابل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار نے 55.8 فیصد ووٹ حاصل کیے -
عامر سلطان جس علاقے سے الیکشن لڑے وہاں پر اجتماعی طور پر ایک لاکھ 34 ہزار انتہائی امیر ترین افراد آباد ہیں - مذہبی لحاظ سے یہ علاقہ یہودیوں کا مرکز ہے ـ عامر سلطان کے مقابلے میں الیکشن میں حصہ لینے والا امیدوار یہودی تھا - اور اس انتخابی مہم میں یہودی کارڈ بھی استعمال کیا گیا ـ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار نے جو اشتہار چھپواۓ ان میں پاکستانی امیدوار عامر سلطان کو انتہا پسند اور خطرناک قرار دیا - جس کی وجہ سے یہودیوں کیلیے اسٹیواسٹرن کے مقابلے میں عامر سلطان کو ووٹ ڈالنا مشکل ہو گیا ـ اس سے قبل مئی کے مہینے میں بھی ایک اور پاکستانی امیدوار امریکن نادیہ پرویز کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا -
تبصرے