ایران نے (محسن فخری زادے) کے قتل میں ملوث3 سہولتکاروں کو موت کی سزا سنا دی

ایران

نیوز ٹوڈے :   ایران نے ایٹمی سائنسدان (محسن فخری زادے) کے قتل میں شامل اسرائیل کے 3 جاسوسوں کو سزاۓ موت سنا دی - ایران کی عدالت نے ایران میں اسرائیل کیلیے جاسوس کے الزام میں ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی ہے - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حکام نے ان مجرموں کی شہریت سے متعلق آگاہ نہیں کیا ـ ان 4 میں سے 3 مجرموں پر الزام عائد ہے کہ یہ 3 مجرم 2020 میں ایران کے ایٹمی سائنسدان فخری زادے کے قتل میں سہولت کار بنے تھے -

اور انہوں نے قتل کیلیے استعمال کیے جانے والے آلات کی نقل و حرکت میں "موساد" کی مدد کی تھی - ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی محسن فخری زادے کو ایران کے شہر تہران میں 2020 میں فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا تھا -محسن فخری زادے ایرانی وزارت دفاع کی ریسرچ اور انوویشن تنظیم کے ہیڈ بھی تھے - اور وہ ایران کے سینئر ترین سائنسدانوں میں سے ایک تھے ـ اور ان کا شمار ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانیوں میں ہوتا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+