جوبائیڈن کے نقش قدم پر چلتے ہوۓ اسرائیل کی اندھی حمایت نہ کیجۓ گا ، حماس نے دیا امریکی صدر کو پیغام
- 07, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد امریکی صدر ( ڈونلڈ ٹرمپ) کیلیے فلسطین کی مزاحمتی جماعت "حماس" کا رد عمل بھی سامنے آ گیا - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ 'امریکہ کی نئی حکومت کے بارے میں ہماری پوزیشن کا انحصار ان کے فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور ان کے منصفانہ مقصد سے متعلق کیے گۓ فیصلوں اور ان پر کیے گۓ عملی کاموں پر ہوگا - حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہیے کہ وہ جوبائیڈن جیسی غلطی نہ دہراۓ اور اسرائیل کی جارحیت کو رد کرتے ہوۓ اپنی امریکی عوام کی آوازوں کو سنے' -
حماس کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ فسلطینی عوام ناجائز اسرائیلی قبضے اور جارحیت کا مسلسل مقابلہ کررہی ہے اور نۓ امریکی صدر کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ فلسطینی اس مسئلے کا کوئی بھی ایسا حل قبول نہیں کریں گے جس سے ان کے حقوق مجروح ہوں - حماس کے سیاسی بیورو (باسم نعیم) نے اسرائیل کی اندھی حمایت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوۓ کہا کہ اسرائیل کیلیے امریکہ کی اندھی حمایت سے خطے میں امن کو خطرہ ہے ۔ نۓ امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران کئی مرتبہ خطے میں پائیدار امن اور غزہ جنگ کے خاتمے کیلیے بات کر چکے ہیں اب اس پر عمل کی باری ہے -
تبصرے