اسرائیل کے ساتھ جنگ کیلیے تیار ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتتے ہی ایران نے دیا بیان

ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   ٹرمپ کے امریکی صدارتی عہدہ سنبھالنے کے ایران پر گہرے اثرات مرتب ہونے کے امکان نظر آنے لگے - ایران کی جماعت : سپاہ پاسداران" کے نائب سربراہ (علی فدوی) کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ جنگ کیلیے تیار ہیں ، اور امریکہ اور اسرائیل کے پیشگی حملے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کرتے - ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں منتخب ہوتے ہی بدھ کے دن ایران کی سٹوڈنٹ نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی - ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار (کملا ہیرس) کو ہرایا - وہائٹ ہاؤس چھوڑنے کے 4 سال بعد ڈونلڈ ٹرمپ شاندار انداز میں واپس وہائٹ ہاؤس میں داخل ہوں گے -

عرب اور مغربی ملکوں کے رائٹرز کو دیے گۓ بیانات میں کہا گیا کہ ایران کی تیل کی صنعت پر سخت پابندیاں عائد کرکے ڈونلڈ ٹرمپ اپنے زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو دوبارہ نافذ کر سکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی اجازت بھی دے دے - ایران کی حکومتی مہاجرانی کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات ہمارا مسئلہ نہیں ایران کی پالیسیاں مضبوط ہیں اور امریکہ کے صدور کی تبدیلی ان پر اثر انداز نہیں ہو سکتی - ہم نے پہلے سے ہی تیاریاں کر رکھی ہیں ـ لوگوں کے معاشی حالات تبدیل نہیں ہونے دیں گے - ایران کی کرنسی سے متعلق ایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے سے ایران کی کرنسی کمزور ہو چکی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+