اسرائیلی وزیر دفاع کی برطرفی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج، سڑکیں بلاک، علاقے کو آگ لگا دی
- 07, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے وزیر دفاع یواف گالانٹ کی برطرفی کے خلاف اسرائیل کے مختلف شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب، نہاریہ، حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ہزاروں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کرکے آگ لگا دی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں خطرہ ایران یا حزب اللہ سے نہیں بلکہ ان کی اپنی حکومت سے ہے۔
اسرائیلی پولیس نے احتجاج کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا جب کہ 40 اسرائیلیوں کو گرفتار بھی کیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے جنگ کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کو برطرف کردیا تھا۔ موجودہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز گیلنٹ کی جگہ وزارت دفاع سنبھالیں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے خط میں یواف گالانٹ کو بتایا گیا کہ خط موصول ہونے کے 48 گھنٹے بعد انہیں وزیر دفاع کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہمارے درمیان اعتماد تھا لیکن گزشتہ چند ماہ میں وہ اعتماد نہیں رہا۔
تبصرے