پیوٹن ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد دیں گے؟ کریملن کا بیان آگیا

ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :  امریکا کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کریملن نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہے۔روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام بھیجنے کے حوالے سے کریملن کا کہنا تھا کہ وہ صدر پیوٹن کے ٹرمپ کو ان کی جیت پر مبارکباد دینے کے کسی منصوبے سے آگاہ نہیں ہے۔کریملن نے کہا کہ امریکا روس کے لیے دشمن ریاست ہے جو یوکرین کی جنگ میں بالواسطہ اور بالواسطہ طور پر ملوث ہے۔

یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کی ممکنہ کوشش کے بارے میں پوچھے جانے پر، کریملن نے کہا کہ یہ قیاس آرائیاں کرنا نامناسب ہے، اور روس ٹھوس الفاظ اور اقدامات کی بنیاد پر نتائج اخذ کرے گا۔

کریملن نے کہا کہ صدر پیوٹن نے بارہا کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکہ تنازع کے خاتمے میں مدد کرنے کی پوزیشن میں ہے، لیکن یہ راتوں رات نہیں کیا جا سکتا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+