رمضان کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشین گوئی کر دی
- 07, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : رمضان المبارک کا ہر مسلمان بے صبری سے انتظار کرتا ہے اور اب ماہ صیام کے آغاز میں صرف 4 ماہ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فلکیاتی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول کا چاند 3 نومبر کو نظر آیا جو کہ اسلامی کیلنڈر کا پانچواں مہینہ ہے اور یہ مہینہ پیشین گوئی کے حوالے سے اہم علامات فراہم کرتا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کی تاریخ اگر اماراتی فلکیات کی پیشین گوئی کو سامنے رکھا جائے تو پاکستان میں بھی یکم رمضان 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔
جماد الاول کا چاند 3 تاریخ کو غروب آفتاب کے فوراً بعد نظر آئے گا جو کہ رمضان المبارک کی پیشین گوئی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے عندیہ دیا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز ممکنہ طور پر یکم مارچ 2025 سے ہوگا، تاہم حتمی تاریخ کا انحصار چاند دیکھنے والی کمیٹی کے روایتی چاند دیکھنے پر ہوگا۔
تبصرے