امریکی صدارتی انتخابات: کملا ہیرس نے شکست تسلیم کر لی، ٹرمپ کو فون کر کے مبارکباد دی
- 07, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب صدر کملا ہیرس نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پرامن انتقال اقتدار پر بھی بات کی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کے انتخاب کے لیے تمام ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی جنگ جیت کر 47ویں امریکی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 538 میں سے 292 مزید ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔ ہیرس کو 226 الیکٹورل ووٹ ملے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 71 کروڑ 8 لاکھ 62 ہزار 502 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل کملا ہیرس کو 6 کروڑ 69 لاکھ 92 ہزار 830 ووٹ ملے۔
تبصرے