ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر ایلون مسک کی دولت میں کتنا اضافہ ہوا؟
- 07, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے ان کی دولت میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد ایلون مسک کی دولت میں 26.5 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے 119 ملین ڈالر عطیہ کیے جبکہ سیاسی ریلیوں میں بھی شرکت کی۔ بلومبرگ کے مطابق اب انہیں اس کا فائدہ ہوا ہے اور 26.5 بلین ڈالر کے اضافے کے ساتھ ان کی دولت 290 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ٹیسلا کے شیئرز میں 14.75 فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں 18.81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے نہ صرف ایلون مسک کو فائدہ ہوا ہے بلکہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی دولت 7.14 ارب ڈالر اضافے کے بعد 228 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
بل گیٹس کی دولت میں 1.82 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا، گوگل کے شریک بانی لیری پیج اور سرگے برن کی دولت میں بالترتیب 5.53 اور 5.17 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ وارن بفے کی دولت میں 7.58 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔
تبصرے