امریکہ نے اسرائل کو جنگی طیارے" ایف 15 " دینے کا معاہدہ کر لیا
- 08, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکہ کی ایک کمپنی نے اسرائیل کو 5.2 ارب ڈالر کے جنگی طیارے "ایف 15 " دینے کا معاہدہ کر لیا - اس معاہدے کے تحت امریکہ کی کمپنی "بوئنگ" اسرائیل کو جدید ایف 15 جنگی طیارے فراہم کرے گی - یہ معاہدہ بھی جاری سال میں اسرائیل کو دی جانے والی امریکہ کی امداد کا حصہ ہے -
اس معاہدے کے تحت امریکی کمپنی اسرائیل کو 2031 سے نۓ جنگی طیارے ایف 15 دینا شروع کرے گی اور ہر سال 4 سے 6 طیارے اسرائیل کو دے گی - اسرائیل کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یہ جدید جنگی طیارے لمبی اڑان بھر سکیں گے اور گولہ بارود بھی زیادہ تعداد میں لے جا سکیں گے - امریکہ 7 اکتوبر 2023 سے لے کر آج تک غزہ پر جاری اسرائیل کی جارحیت کیلیے اسرائیل کو 40 ارب ڈالر کے ہتھیار دے چکا ہے-
وسیم حسن
تبصرے