آسٹریلیا نے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا
- 08, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : آسٹریلیا نے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کیلیے نیا قانون بنانے کا اعلان کر دیا - آسٹریلوی حکومت نے 16 سال سے کم عمر کے بچوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روکنے کیلیے نیا قانون بنا دیا ـ ایک پرائیویٹ نیوز چینل کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی وزیر اعظم "انتھونی البانیز" نے اعلان کیا ہے کہ دنیا میں پہلی مرتبہ اس قسم کی پالیسی متعارف ہونے لگی ہے - اس قانون کو لاگو کرنے کیلیے آسٹریلیا عمر کی پہچان کرنے کیلیے ایک سسٹم کی جانچ کر رہا ہے جو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے روکے گا - کم سمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے اس قانون کے 2025 کے آخر تک لاگو ہونے کے امکانات ہیں -
سات نومبر کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے ہمارے بچوں کا نقصان ہو رہا ہے - انتھونی البانیز نے بہت سی ایسی تحقیقی رپورٹس کا حوالہ دیا جن میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کے زیاددہ استعمال سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر خطرناک اثرات مرتب ہوتے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے نۓ قوانین جاری سال میں ہی پارلیمان میں پیش کیے جائیں گے -قوانین منظور ہوتے ہی 12 مہینوں کے اندر ہی یہ قوانین لاگو کر دیے جائیں گے - اپوزیشن جماعت لبرل پارٹی نے بھی اس نۓ قانون کی حمایت کر دی -
تبصرے