اسرائیل نے لبنان کے تاریخی شہر کو نشانہ بنایا جس سے 40 افراد شہید

بمباری

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل نے (لبنان کے مشرق میں آباد شہر بعلبک) کے ایک تاریخی قلعے ایک زیادہ آبادی والے محلے پر کی بمباری - بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملے میں لبنان میں قائم سلطنت عثمانیہ کے دور میں بنائی گئی ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے - یہ عمارت ایک تارٰکی قلعے میں واقع ہے لبنانی وزارت ثقافت کے ایک اہلکار کا بتانا تھا کہ بعلبک قلعے کے ساتھ بنی اس تاریخی عمارت کو محکمہ ثقافت نے ورثہ کی حیثیت دے رکھی تھی- اور یہ سلطنت عثمانیہ کے دور میں تعمیر کی گئی تھی -

صیہونی فوج کی لبنان کے تاریخی شہر پربمباری سے 40 افراد شہید ہو گۓ - سورج کا شہر کہلایا جانے والا لبنان کا تاریخی شہر بعلبک آثار قدیمہ کے مقامات کیلیے مشہور تھا - جن میں سے اکثر عمارات کا تعلق رومی دور سے تھا - لبنانی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی فوج کے حملوں سے 3 ہزار 50 لبنانی شہید جبکہ 13 ہزار 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+