شمالی کوریا نے کیا کم دوری پر مار کرنے والی کئی بلیسٹک میزائلوں کا تجربہ
- 08, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے ہمسایہ ملکوں (جنوبی کوریا اور جاپان) نے شمالی کوریا کے بلیسٹک میزائلوں کے تجربے کی تصدیق کی ہے - شمالی کوریا نے صبح ہی صبح میزائلوں کا تجربہ کیا ہے - جنوبی کوریا کی تمام افواج کے سربراہ کی جانب سے جاری کیے گۓ بیان کے مطابق شمالی کوریا نے مشرقی سمندر میں کم فاصلے پر مار کرنے والی کئی میزائلوں کا تجربہ کیا ہے -
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کا کہنا تھا کہ 'شمالی کوریا کے اس تجربے کے بعد ہم نے اپنے علاقے کی نگرانی سخت کردی ہے اور جاپانی اور امریکی حکام کو بھی آگاہ کر دیا ہے- شمالی کوریا کے صدر (کم جانگ اون) کی بہن نے کہا کہ ان میزائل تجربات کا مقصد شمالی کوریا کی فوج کی طاقت کو خطرات سے نمٹنے کیلیے مضبوط کرنا ہے -
وسیم حسن
تبصرے