نیتن یاہو نے کی قبول لبنان میں پیجرز دھماکوں اور حزب اللہ سربراہ کی شہادت کی ذمہ داری
- 11, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : اسرائیلی وزیر اعظم (بن یامین نیتن یاہو) نے لبنان میں کیے گۓ پیجر دھماکوں اور حزب اللہ سربراہ (حسن نصراللہ ) کو شہید کرنے کا اعتراف کر لیا ہے - اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی ڈیوائسز میں دھماکوں اور حسن نصراللہ کی شہادت کے پیچھے اسرائیل کا ہی ہاتھ ہے -
یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اسرائیل کے کسی اعلیٰ عہدیدار نے لبنان پر کیے جانے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے -اسرائیلی وزیر اعظم نے پچھلے ہفتے وزیر دفاع کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسرائیل کی کابینہ کے پہلے اجلاس میں ان حملوں کا اعتراف کیا - نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے ان کے اصرار کرنے پر کیے گۓ حالانکہ اسرائیلی وزیر دفاع ان حملوں کے خلاف تھے - 17 اکتوبر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں پیجرز ڈیوائسز دھماکوں سے اڑاد ی گئی تھیں جس کے نتیجے میں لاتعداد افراد زخمی اور کئی ہلاک ہو گۓ تھے -
تبصرے