لبنان پر صیہونی فوج کے حملے مزید تیز ہو گۓ
- 11, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : لبنان پر صیہونی فوج کے حملے مزید تیز ہو گۓ ۔ 2 گھنٹوں میں مزید 31 لبنانی شہید ہو گۓ - بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی جماعت "حزب اللہ" کے خلاف اسرائیل نے فضائی حملے مزید تیز کر دیے ہیں - ایک ہی دن میں لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 31 لبانی شہری شہید ہو گۓ ہیں - لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے پہلے "بالبک حرمل" کو نشانہ بنایا جس سے 20 افراد شہید ہوگۓ -
اس کے بعد ( کنیسا ) نامی علاقے پر فضائی حملے میں 11 لبنانی شہید ہوۓ اس حملے میں 14 افراد زخمی بھی ہوۓ - دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے لبنان میں حزب اللہ کے دہشتگردانہ ڈھانچے پر حملے کیے ہیں - اور ان حملوں میں حزب اللہ کے آپریشنل ڈیپارٹمنٹ اور اسلحہ کے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا ہے - ان حملوں سے ایک دن پہلے لبنان کے جنوبی شہر (طائر) پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 7 لبنانی شہری شہید ہوۓ تھے جن میں 2 بچے بھی شامل تھے -
تبصرے