جنوبی اور مشرقی غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 21 لبنانی شہید
- 11, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ پر لگاتار اسرائیلی فوج کی بمباری سے 24 گھنٹوں میں مزید 23 فلسطینی شہید ہو گۓ - اتوار کی صبح سے لے کر رات گۓ تک غزہ شہر ( بیت لاہیہ اور نصیرات) کے علاقوں پر صیہونی فوج نے لگاتار بمباری کی جس سے 21 فلسطینی شہید ہو گۓ- اور مغربی کنارے پر بھی 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ـ غزہ میں صیہونی فوج کی بربریت کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 43 پزار 508 ہو چکی ہے -
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ان شہداء میں 70 فیصد تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے - دوسری جانب صیہونی فوج کے لبنان پر حملوں میں ایک ہی دن میں 52 لبنانی شہید ہو گۓ ـ اسرائیل نے لبنان سے بھیجے گۓ 2 ڈرونز کو بھی تباہ کرنے کا دعوٰی کیاہے- صیہونی فوج کے (نباتیہ اور طائر) کے علاقوں میں کیے گۓ حملوں میں طبی عملے کے ایک رکن سمیت 3 شہری شہید ہو گۓ - دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی جماعت نے جوابی کارروائی میں اسرائیلی "رمات ڈیوڈ بیس ، حیفہ کی نیول بیس اور فوجی ٹھکانے" کو نشانہ بنایا ہے -
تبصرے