امریکہ نے قطر سے حماس رہنماؤں کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے

حماس

نیوز ٹوڈے :   امریکہ نے اسرائیلی قیدیوں سے متعلق امریکی معاہدے کو حماس کی جانب سے رد کیے جانے پر قطر سے حماس کے رہنماؤں کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے - "برطانوی میڈیا" کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے قطر کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام بھیجا ہے - کہ 'دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کی موجودگی مزید برداشت نہیں کی جاۓ گی -کیونکہ فلسطین کی مزاحمتی جماعت نے جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق نۓ معاہدے کی تجاویز کو بھی رد کر دیا ہے'- امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے برطانیہ کی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ بہت دن پہلے ہی امریکہ نے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز کو حماس کی جانب سے رد کیے جانے پر قطر کو پیغام دے دیا تھا کہ وہ حماس کے رہنماؤں کو اپنے ملک سے نکالے -

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ 'حماس کے یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کو بار بار رد کرنے پر حماس کے رہنماؤں کو امریکہ کے کسی بھی اتحادی ملک میں برداشت نہیں کیا جاۓ گا - امریکی عہدیدار کے مطابق قطر نے 10 دن پہلے امریکہ کے اس مطالبے سے متعلق حماس کے رہنماؤں کا بھی بتایا تھا - کہ ان کی جانب سے امریکی معاہدے کی تجاویز کو رد کرنے پر قطر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کو بند کر دیا جاۓ ـ دوسری طرف حماس کے رہنماؤں نے قطر کی جانب سے ملک چھوڑنے کے کسی بھی مطالبے کی خبر کو مسترد کر دیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+