صیہونی فوجی غزہ اور لبنان جنگ سے فرار ہونے لگے
- 12, نومبر , 2024
نیوز ٹو ڈے : صیہونی فوجی لبنا ن اور غزہ جنگ سے فرار ہونے لگے ـ اسرائیل کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کو فوجیوں کی تعداد میں تیزی سے شدید کمی کا سامنا ہے - صیہونی فوج کی جانب سے دیے گۓ اعداد و شمار کے مطابق لمبے عرصے سے جاری جنگ کی وجہ سے اب غزہ اور لبنان میں جنگ کو جاری رکھنے کیلیے حامی بھرنے والے ریزرو فوجیوں کی تعداد میں 15 سے 25 فیصد تک کمی آ چکی ہے -صیہونی فوج کے مطابق فوجیوں کی تعداد میں شدید کمی کی وجہ سے (آئی ڈی ایف) کو جنگ میں آپریشنل فیصلوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں - اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج میں کمی کی یہ پوزیشن اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل کا حکومتی اتحاد ، قدامت پسند یہودیوں کو فوج میں لازمی بھرتی سے استثنٰی دینے کے قانون کو لاگو کرنےکی کوشش کر رہا ہے -
ایک سال پہلے جب غزہ جنگ شروع ہوئی اس وقت ریزرو فوج میں بھرتی ہونے کیلیے حامی بھرنے والے افراد کی تعداد 100 فیصد تھی -اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کیلیے بھرتی کیے جانے والے ریزرو فوجیوں کی تعداد پوری ہونے کے بعد بھی مزید افراد فوج میں بھرتی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے - اور کئی افراد تو ریزرو فوج میں بھرتی ہونے کیلیے دوسرے ملکوں سے واپس آ گۓ تھے - لیکن اب ایک سال سے بھی لمبے عرصے تک جاری رہنے والی اور نہ ختم ہونے والی جنگ میں ریزرو فوجی بھرتی ہونے سے کترانے لگے ہیں -
تبصرے