غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ حملے لگاتار جاری ، دو دن کی بمباری میں 85 فلسطینی شہید
- 12, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے لگاتار جاری ہیں ۔ دو دن میں 85 معصوم فلسطینی شہید ہو گۓ - "عرب میڈیا" کی دی گئی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ ، شام اور لبنان پر بمباری کی جس سے غزہ کے جبالیہ کیمپ پر پیر کے دن اسرائیلی فوج کی کی گئی بمباری میں 36 فلسطینی شہری شہید ہو گۓ - میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے اتوار کے دن بھی غزہ پر وحشیانہ بمباری کی -
اتوار کے دن غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 49 فلسطینی شہری شہید ہوۓ جبکہ دو دن سے جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں غزہ کے 85 شہری شہید ہو چکے ہیں -دوسری طرف اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومتی شہر لبنان کے شمالی حصے پر بھی بمباری کی - بیروت کے المات گاؤں پر بمباری سے 23 سے بھی زائد لبنانی شہری شہید ہو گۓ - لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں روزانہ کی بنیاد پر 30 سے زائد افراد شہید ہو رہے ہیں-
تبصرے