حزب اللہ سے خوفزدہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنا دفترتہہ خانے میں منتقل کر لیا

اسرائیلی وزیر اعظم

نیوز ٹوڈے :  پچھلے مہینے (بن یامین نیتن یاہو) کے گھر پر ہونے والے حملے کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دفتر تہہ خانے میں منتقل کر لیا - اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو حزب اللہ کے حملوں سے اتنے خوفزدہ ہوۓ کہ انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی بھی غیر معینہ عرصے تک ملتوی کر دی - اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق ممکن ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو حزب اللہ کے حملوں کے خوف کی وجہ سے عدالت میں جاری اپنے کیسوں میں بھی حاضر نہ ہوں -

اس سے قبل نیتن یاہو نے لبنان میں پیجرز دھماکوں اور حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کی ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے - یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی اسرائیلی عہدیدار نے لبنان پر کیے گۓ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے - نیتن یاہو نے اسرائیلی وزیر دفاع کو ان کے عہدے سے ہٹا کر کابینہ کے پہلے اجلاس میں اراکین کو بتایا کہ وزیر دفاع تو پیجر دھماکوں کے خلاف تھے لیکن میرے اصرار پر یہ حملے کیے گۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+