کینیڈا کے ایک جوان کے جسم میں برڈ فلو وائرس کی ہوئی تصدیق

برڈ فلو وائرس

نیوز ٹوڈے :  کینیڈا میں انسانی جسم میں برڈ فلو کا پہلا کیس سامنے آ گیا ـ کینیڈا میں انسا نی برڈ فلوکا کیس ریکارڈ کیا گیا جو کہ ایک انوکھا واقعہ ہے - "کینیڈین میڈیا" کی رپورٹس کے مطابق کینیڈ ا کے محکمہ صحت کے حکام نے انسانی جسم میں برڈ فلو کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے ، جو کہ ایک جوان میں موجود وائرس کا ٹیسٹ لینے پر مثبت آیا ہے - میڈیا کے مطابق کینیڈا کے مغربی صوبہ (برٹش کولمبیا) کے رہائشی اس نوجوان کے بارے میں خیال کیا گیا کہ اسے یہ ایوین فلو وائرس کسی پرندے سے لگا ہے -

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ وہ اس لڑکے کے رابطوں کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں - تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اسے یہ وائرس کہاں سے لگا ـ برٹش کولمبیا کے محکمہ صحت کے افسر (بونی ہنری) نے اپنے دیے گۓ ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک اچھا موقع ہے - ہم اس کیس کو سمجھنے کیلیے مکمل تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ وائرس کہاں سے آیا ـ (کینیڈین وزیر صحت مارک ہالینڈ) نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ اس سے ان کیلیے کوئی خطرہ نہیں ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+