بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے نئی شرط عائد کر دی گئی

ایئرپورٹ

نیوز ٹوڈے :    کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا، مسافروں کو لینے یا چھوڑنے آنے والا شخص ٹکٹوں کی کاپی بھی اپنے پاس رکھے، ایئرپورٹ آنے والے شہریوں کو ٹکٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق آنے والے شہری مذکورہ شرط پوری کیے بغیر داخل نہیں ہو سکیں گے۔ چھٹی کے لیے آنے والے شہریوں کو ٹکٹوں کی کاپی بھی ساتھ رکھنا ہو گی۔ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر آنے والے شہریوں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے چیکنگ کے وقت ٹکٹ دکھائیں۔

ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ایئرپورٹ جا سکیں گے، ٹکٹ کی کاپی نہ رکھنے والے شہریوں کو ایئرپورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے سیکیورٹی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ مسافروں کو لینے آنے والے شہریوں کے پاس ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حالیہ دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر مسافروں کے حوالے سے نئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ قدم سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+