نیتن یاہو نے ایران کی تیل تنصیبات پر حملے کی دھمکی دی ہے

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :   اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کی تیل تنصیبات پر حملے کی دھمکی دی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں اسرائیل ایران کی تیل تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی صدر امریکا کے دورے پر ہیں جہاں ان کی امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کا اسرائیل پر ایک اور حملہ ایرانیوں کے اربوں روپے لوٹنے کے مترادف ہوگا۔انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر اسرائیل نے ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا تو ایران میں اقتصادی تباہی کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔

ادھر غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، ارد گرد کے علاقے بھی بمباری سے تباہی کے منظر پیش کر رہے ہیں۔ تازہ ترین فضائی حملے میں 28 فلسطینی شہید ہوئے۔غزہ میں ہر طرف تباہی پھیل گئی، پناہ گزینوں کے کیمپوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کو سنگدلانہ کارروائی قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 28 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان پناہ گزین کیمپوں میں بڑی تعداد میں بچوں اور خواتین کو پناہ دی گئی تاہم ان پر بھی یہودی افواج کی جانب سے بمباری کی گئی۔

ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ناصرات میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری کی جس کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو العودہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے صہیونی دہشت گردی کا ارتکاب کرتے ہوئے بارود کی بارش بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے علی الصبح غزہ شہر اور بیت حنون میں گھروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔گزشتہ سال اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+