امریکی ایجنسیوں کا دعوٰی ہے کہ حزب اللٰہ کو ختم کرنا اسرائیل کیلیے ناممکن ہے

حزب اللہ جماعت

نیوز ٹوڈے :   امریکہ کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے حکام کا کہنا ہے کہ 'بے شک لبنان میں اسرائیل کے حملوں سے حزب اللہ کو شدید نقصان پہنچا لیکن حزب اللہ کو مکمل طور ختم کرنا اسرائیل کیلیے ممکن نہیں- "بین الاقوامی میڈیا" کی رپورٹس کےمطابق امریکہ کی انسداد دہشتگردی کے سینٹر کے سربراہ (ہولم گرین) نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ صیہونی فوج کے حملوں سے حزب اللہ کی صلاحیتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور اس کی صلاحیتوں میں بہت حد تک کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس کے سرحدی لڑاکے اب بھی اپنی اپنی جگہوں پر قائم ہیں -

ہولم گرین کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کو ایران کی حمایت حاصل ہے اور اس کے پاس اب بھی دوسرے ملکوں پر حملوں کی طاقت موجود ہے - امریکہ کے ڈائریکٹر انسداد دہشتگردی نے کہا کہ حزب اللہ جماعت کافی حد تک کمزور ہو چکی ہے لیکن مکمل خاتمے سے ابھی بہت دور ہے - میرے اندازے کے مطابق حزب اللہ کی صلاحیتوں کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے - ہولم گرین نے خبردار کرتے ہوۓ کہا کہ حزب اللہ نے جنگ سے پہلے ہی راکٹس اور میزائل جمع کر کے خود کو کوفی مضبوط کر لیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+