نیتن یاہو نے بہت بڑے حملے کے خوف کے پیش نظر ایران کے تیل کی تنصیبات کو تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

نیتن یاہو

نیوز ٹو ڈے :  سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم ( بن یامین نیتن یاہو) نے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر کوئی حملہ کیا تو اسرائیل ، ایران کے تیل کی تنصیبات کو نشانہ سکتا ہے - اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بیان ایسے موقع پو دیا جب اسرائیل کے صدر امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ امرکی صدر (جو بائیڈن) سے ملاقات کریں گے - اسرائیل کے میڈیا کے مطابق نتین یاہو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسرائیل پر ایران کا یہ دوسرا حملہ ایرانیوں کیلیے اربوں روپے کی ڈکیتی کے مترادف ہوگا -

بن یامین نے ایران کو دھمکاتے ہوۓ کہا کہ اگر اسرائیل نے ایران کے تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو ایران معاشی طور پر تباہ ہو جاۓ گا - دوسری جانب صیہونی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے مرکز "گڑھ بیت داہیہ" کو خالی کرنے کا حکم بھی دے دیا - "عین یعقوب اوروادی بقاء" پر بھی اسرائیلی حملے لگاتار جاری ہیں - اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں 17 لبنانی شہید ہو گۓ ۔ غزہ پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید ہو گۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+