اسرائیل کی ایران پر ممکنہ حملے کی خفیہ معلومات لیک کرنے والا سی آئی اے کا ایجنٹ گرفتار
- 14, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کی خفیہ معلومات لیک کرنے والا امریکہ کی سی آئی اے کا کارکن کمبوڈیا سے گرفتار - امریکہ کی خفیہ ایجنسی " سی آئی اے" کے اہلکار کو ، جس نے ایران پر اسرائیلی حملے کی خفیہ منصوبہ بندی کی تفصیلات لیک کی تھیں ، کو کمبوڈیا سے گرفتار کر لیا گیا - امریکہ کے میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے رکن (آصف رحمان) نے پچھلے مہینے ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کی خفیہ منصوبہ بندی کی تفصیلات لیک کی تھیں -
رپورٹ کے مطابق ان لیک شدہ دستاویزات میں ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کی جوابی کارروائی کیلیے اسرائیل کے واضح ارادے کی تفصیل تھی - میڈیا رپورٹ کے مطابق آصف رحمان امریکی خفیہ ایجنسی کے بین الاقوامی آپریشنز کیلیے کام کرتا تھا - اور اس کو پاس اعلیٰ خفیہ کلیئرنس حاصل تھی ـ امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے مطابق آصف رحمان پر جان بوجھ کر قومی دفاعی معلومات لیک کرنے کے پہلے بھی 2 الزام لگے ہوۓ ہیں - آصف رحمان کو ان مقدمات کیلیے مغربی بحر الکاہل میں واقع امریکہ کے جزیرے گوام کی وفاقی عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑے گا -
تبصرے