خیبرپختونخوا کے اساتذہ کو احتجاج پر کس نے اکسایا؟ بڑا انکشاف
- 14, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے: وزیر تعلیم نےکہاکہ اساتذہ کو بولا گیا کہ ہمارے پیسے وفاقی حکومت کے ذمے ہیں، پروموشن چاہتے ہیں تو صوبے کے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں مل کر احتجاج کریں،. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمارے پیسے روک لیے ہیں۔ ان کے پاس پیسہ ہے اور کام نہیں کر رہے ہیں- صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے کہا کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جو کہا اس کا مقصد یہ تھا کہ اساتذہ وفاق سے صوبے کا حق لینے میں ہمارا ساتھ دیں۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے اساتذہ نے رواں ماہ کے آغاز میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے 6 روز تک دھرنا دیا۔
تبصرے