طلباء تیار ہو جائیں، نیا نصاب متعارف کرانے کی تیاری
- 14, نومبر , 2024

نیوز ٹوڈے: پنجاب میں ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا نیا سلیبس لانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔مراسلہ کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بی ڈی ایس کا مربوط نصابی ڈھانچہ تیار کر لیا گیا ہے۔
مراسلہ کے مطابق نیا نصاب پنجاب کے تمام ڈینٹل کالجز میں سیشن 2024-25 سے نافذ کیا جائے گا، جبکہ بی ڈی ایس کی مدت 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دی گئی ہے، 4 سال کی تعلیم کے بعد ایک سال اضافی رکھا جائے گا۔
مراسلہ کے مطابق بین الاقوامی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے بی ڈی ایس کے نصاب میں تبدیلی کی گئی ہے۔
مراسلہ کے مطابق نئے نصاب کی تیاری میں برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا کے دندان سازی کے پروگرامز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ سلیبس کی تیاری میں صوبے کے الحاق شدہ ڈینٹل کالجز کے فیکلٹی اور طلباء کی مدد لی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پی ایم ڈی سی قومی سطح پر نصاب کو نافذ کرنے کے لیے تعاون فراہم کرے۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے