کیا مریم نواز واقعی گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں؟
- 14, نومبر , 2024
نیوز ٹوڈے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تھائرائیڈ کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں زور پکڑتی جارہی ہیں۔مریم نواز چند روز قبل گلے کے علاج کے لیے جنیوا گئی تھیں، ان کے والد نواز شریف، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ مریم نواز کے جنیوا جانے کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔دریں اثناء معروف صحافی منصور علی خان نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز کے جنیوا جانے کی وجہ نارمل نہیں بلکہ اس لیے تھی کہ انہیں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا موقف ہے کہ مریم نواز کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب مریم نواز گلے کے علاج کے لیے جنیوا گئیں بلکہ اس سے قبل بھی مریم نواز پی ڈی ایم کے دور حکومت میں گلے کے علاج کے لیے جنیوا گئی تھیں جہاں ان کے گلے کا آپریشن بھی ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جنیوا جانے سے قبل مریم نواز پاکستان کے شریف میڈیکل اسپتال گئیں اور پھر جنیوا روانہ ہوگئیں۔
یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر جنیوا روانہ ہو گئیں۔ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دو سال قبل اس کا تھائرائیڈ چیک اپ ہوا تھا جس میں کینسر کا شبہ تھا۔ اب ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کی رپورٹس چند روز میں سامنے آئیں گی۔
تبصرے